24

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  سے راہیں الگ  کرلیں۔

ذرائع کے مطابق  دورہ آسٹریلیا کے لیے عمرگل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانےکا امکان ہے۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مورکل  کا پی سی بی کے ساتھ ورلڈکپ تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاہدہ تھا جس میں اب توسیع نہیں کی جارہی جبکہ مورکل بھی مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مورکل نے اس بارے میں باقاعدہ طورپر پی سی بی کو آگاہ بھی کردیاہے۔

پی سی بی نے مورنی مورکل کےساتھ معاہدے کا باقاعدہ اعلان 17 جون کو کیا تھا  تاہم انہوں نے آئی پی ایل سمیت دوسری مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے قومی ٹیم کو جوائن کیاتھا۔ مورکل کی موجودگی میں پاکستانی بولرز کی پرفارمنس کا گراف توقعات کےمطابق اچھا نہیں ہوسکا۔

ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی قومی ٹیم کا اگلا چیلنج آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں