46

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر صبا قمر اور احمد علی بٹ کا اظہار افسوس

لاہور: معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور احمد علی بٹ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

صبا قمر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے کی ناگہانی موت پر تعزیت کرتی ہیں، اداکارہ نے عاصم جمیل کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

saba

احمد علی بٹ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور مولانا کی بیٹے کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی۔

مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کا اعلان کیا تھا۔

ahmed

واضح رہے کہ عاصم جمیل دماغی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا، انہوں نے گارڈ سے بندوق لے کر اپنے سینے میں گولی مار دی تھی جس سے ان کی موت ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں