30

سلمان خان کی میگا ایکشن تھرلر فلم ’ٹائیگر3‘ کی نئی تفصیلات سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی میگا ایکشن تھرلر فلم ’ٹائیگر3‘ کی نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ 12 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم کا دورانیہ دو گھنٹے 35 منٹ ہے جبکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ 5 نومبر سے شروع ہوگی۔

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے کومیو کردار دیا تھا اور اب ’ٹائیگر3‘ میں کنگ خان بھی کومیو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔

میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ دھوم مچا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں