131

’ارطغرل غازی‘ اینگن التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

لاہور: ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا اینگن التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔

اینگن التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔ اینگن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں