123

فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی ننھی اداکارہ کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

ممبئی: شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہونے والی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پریٹی زنٹا کی چھوٹی بہن ’جیا‘ کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ ایکٹر جھانک شکلا کی نئی تصاویر نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ماضی کی ننھی اداکارہ نے فوٹو شیئرایپ انسٹاگرام پر تصاویر اپ لوڈ کی جس میں جھانک شکلا کو پہچاننا بلکل بھی ممکن نہیں کیوں کہ وہ ایک خوبرو اداکارہ کا روپ دھار چکی ہیں اور یہی نہیں انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی 36 ہزار سے زائد ہے۔

24 سالہ جھانک شکلا ’کل ہو نہ ہو‘ کے علاوہ متعدد ڈرامہ سیریل سمیت ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ انہوں نے آرکیالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری بھی مکمل کرلی ہے، اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر بھی بہت مشہور ہیں اور ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں