162

دلیر مہندی کو بھی میشا شفیع اور علی پرویز کا گانا بھا گیا

کراچی: بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو بھی میشا شفیع اور گلوکارعلی پرویز مہدی کا کوک اسٹودیو کے لیے گایا گیا گانا ’’گل سن‘‘ بھاگیا۔

گلوکار علی پرویز مہدی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دلیر مہندی ان کے اور میشا شفیع کے گانے کی تعریف کرر ہے ہیں۔ دلیر مہندی ویڈیو میں کہتے نظر آرہے ہیں کوک اسٹوڈیو میں اس بار کمال ٹریک آیا ہے۔ مجھے بہت سالوں سے انتظار تھا کوئی ایسا وقت آئے کہ علی پرویز مہدی کی آواز لوگوں تک پہنچے۔ کاش پرویز مہدی صاحب اور علی پرویز کے دادا جی ہوتے  تو اور بہت خوشی ہوتی۔

علی پرویز نے دلیر مہندی کی جانب سے اتنی زیادہ تعریف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا  اور میشا شفیع نے بھی یہ ویڈیو شیئر کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن کی دو اقساط نشر ہوچکی ہیں ۔’’گل سن‘‘ گانا دوسری قسط میں نشر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں