172

سلمان خان کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی: بالی ووڈ خانز سلمان اور شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ میں خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح بے صبری سے ان کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ دو سال کے آرام کے بعد ایک بار پھر فلموں میں واپسی کررہے ہیں لیکن شاہ رخ کئی سالوں سے کوئی بھی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں تاہم وہ اپنی فلموں میں سلمان خان کی انٹری کے ذریعے اس کو کامیاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سدھارت آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے، فلم میں ان کے مدمقابل ڈپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھائیں گی اور اس کے علاوہ جان ابراہم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں انٹری دیں گے ، حیران کن طور پر وہ اپنی کامیاب ترین فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے کردار ٹائیگر میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں ان کا کردار مختصر نہیں ہوگا بلکہ فلم میں ان کی انٹری 20 منٹ سے زیادہ ہوگی۔

واضح رہے سلمان خان نے شاہ رخ خان کی پچھلی فلم ’زیرو‘ میں بھی انٹری دی تھی جب کہ سلمان خان اورشاہ رخ خان، عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں