155

ماہرہ خان کے بعد صنم جنگ بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی: ماہرہ خان کے بعد اداکارہ صنم جنگ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئیں۔

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنے کوویڈ ٹیسٹ کی خبر دی۔

صنم جنگ نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کورونا کی کوئی سنگین علامات ظاہر نہیں ہوئیں، اس کے باوجود میں نے خود کو بیٹی کے ہمراہ قرنطینہ کرلیا ہے۔

مارننگ شو کی میزبان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں، یہ بیماری کوئی افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے لہذا اس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ماسک پہنیں اور عوامی مقامات میں جانے سے گریز کرتے ہوئے گھروں میں محفوظ رہیں۔

صنم جنگ نے آخر میں اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ مجھے اور میری بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں