129

ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے’ پرستاروں کی محبت مجھے دوبارہ لے آئی ‘امان اللہ

لاہور ‘کامیڈین امان اللہ نے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ امان اللہ نے کہا خدا کے فضل سے اب میری طبیعت بہتر ہے، مجھے ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے مگر پرستاروں کی محبت مجھے دوبارہ لے آئی ،آئندہ کچھ دنوں میں تھیٹر پر بھی کام کرتا نظر آئونگا۔

یاد رہے کہ سٹیج اور ٹی وی کے صف اول کے کامیڈین امان اللہ کو چند روز قبل علالت کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے ان کا بھرپور طریقے سے علاج کیا جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوئی۔ امان اللہ کا شمار ٹی وی ، سٹیج اور فلم کے مانے ہوئے مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں اپنی بہترین اداکاری کے عوض متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں