133

سلمان خان نے رواں برس کے تہوار پہلے ہی بُک کروا رکھے ہیں

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے رواں برس کے تہوار تو پہلے ہی بُک کروا رکھے ہیں اور اب آئندہ برس بھی تمام اہم تہواروں پر سلمان خان کی ہی فلموں کا قبضہ رہے گا۔

ناڈیہ والا کے بینر تلے بننے والی فلم ’کک 2‘ آئندہ برس کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی، جس کا اعلان فلم ساز ساجد ناڈیہ والا نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کیا۔

ساجد ناڈیہ والا وہ پہلے فلم ساز ہیں جن کی ڈیبیو فلم ’کک‘ 200 کروڑ روپے کلب میں شامل ہوئی تھی۔

فلم ’کک‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ڈیول کا اہم کردار سلمان خان نے نبھایا تھا جب کہ ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں