126

‘ ایوش شرما کی فلم ’لو راتری‘ کے لیے وارینا نامی لڑکی مل گئی ہے’، سلمان خان کا اعلان

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’لو راتری‘ کے لیے لڑکی ملنے کا اعلان کردیا۔

سلمان خان بھارتی فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اب تک شادی کا لڈو نہیں چکھا ہے اور وہ یہ لڈو کب کھائیں گے، کسی کو علم نہیں ہے۔

سلو میاں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ جب بھی شادی کریں گے، سب کے سامنے اس کا اعلان کریں گے تاہم دبنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘لڑکی ملنے کا اعلان’ کرکے سب کو حیران کردیا۔

سلمان خان نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، ‘مجھے لڑکی مل گئی’۔

سلو میاں کی ٹوئیٹ کرنے کی دیر تھی کہ افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور ان کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

لیکن افواہوں کے 2 گھنٹے بعد ہی اپنی ا

گلی ٹوئیٹ میں انہوں نے لڑکی کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔

دوسری ٹوئیٹ میں سلمان خان نے لکھا کہ ایوش شرما کی فلم ’لو راتری‘ کے لیے وارینا نامی لڑکی مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اپنی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ایک فلم بنا رہے ہیں جس میں ان کے بہنوئی ایوش شرما مرکزی کردار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں