130

کوئٹہ میں سردی کی شدت کم نہ ہوسکی

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت کم نہ ہوسکی۔ منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ سے شہریوں کےمعمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے۔

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں کمی نہ آسکی ، پارہ تیسرے روز بھی منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ پر برقرار ہے ، شدید سردی نے شہریوں کے معمولات زندگی پر منفی اثر ڈال رکھا ہے

کوئٹہ کے علاوہ دالبندین میں منفی 5، قلات میں منفی چار جبکہ ژوب میں پارہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے اکثر مقامات پر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پینشگوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں