143

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ، برائلر مرغی کا گوشت سات روپے فی کلوگرام مزید مہنگا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سات روپے اضافے کے بعد ں برائلر گوشت دوسو تیرہ روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر پرچون میں ایک سو سینتالیس روپے فی کلوگرام فروخت ہوا، تھوک میں اسکی قیمت ایک سو اکتالیس روپے ریکارڈ کی گئی۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہیں، اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی بھی مہنگی ہوتی رہی تو ان کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر ے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں