116

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی ختم

لاہور : سپریم کورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی کا ہاٸی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی تندور پر بغیر رومال ٹوکری جائے گا تو اسے روٹیاں نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک سی ٹی او لاہور سید حماد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ ہاٸی کورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول فراہم کرنے پر پابندی لگائی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ایگزیکٹو کا کام اس پر عمل کرانا ہے۔

بنچ نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی تندور پر بغیر رومال ٹوکری جائے گا تو اسے روٹیاں نہیں ملے گی، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے تاہم ڈی سی نے عدالتی کے حکم پر عملدرآمد کیا۔

سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کیا اور کہا کہ لباس کے معاملے پر ریمارکس کا مقصد آپ کی توہین نہیں تھی تاہم ہر جگہ کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے ،عدالت میں جو بھی آتا ہے قابل احترام ہوتا ہے چاہے وہ وکیل ہو ڈاکٹر، پروفیسر یا. انجئینر ۔ سوشل اکنامک سے نیچے بسر کرنے والے بھی قابل احترام ہیں، ہر علاقے کا الگ لباس ہوتا ہے جو قابل احترام ہے.

سپریم کورٹ رجسٹری میں فل بنچ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی کا ہاٸی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور مقامی وکیل یاسر چودھری کی درخواست کو منظور کرلیا۔

درخواست میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہم نہ کرنے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں