131

چوری کی گیس سے استری چلانے والے دکاندار کو 10 سال قید اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا

لاڑکانہ: صوبہ سندھ میں گیس چوری میں ملوث دکان دار کو عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر میں گیس چوری کا جرم ثابت ہونے پر مقامی عدالت نے دکان دار کو 10سال قید کی سزا سنائی۔ جبکہ مجرم زاہد کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

دکان دار زاہد کو ایک سال قبل چوری کی گیس سے استری چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ سوئی گیس عملے نے دکان دار کے خلاف 7 لاکھ جرمانے کے ساتھ مقدمہ درج کرایا تھا۔

مجرم زاہد لاڑکانہ کا رہائشی ہے جو گیس کی چوری سے اپنی دکان کی استری چلارہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال وفاقی اور صوبائی سطح پر گیس بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے۔ جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی میں ملک میں گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

دوسری جانب رواں ماہ 13 جنوری کو سوئی سدرن کے 2گیس فیلڈز میں تکنیکی خرابی کے باعث سندھ میں گیس بحران سنگین ہوگیا تھا، گیس فیلڈز میں خرابی کے باعث 55ملین کیوبک فٹ سپلائی میں مزید کمی ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں