126

سینیٹ انتخاب کا شیڈول آتے ہی اراکین سندھ اسمبلی ووٹ دینے کو تیار

کراچی    سینیٹ انتخاب کا شیڈول آتے ہی منحرف اراکین سندھ اسمبلی بھی ووٹ دینے کو تیار ہو گئے جبکہ گٹھ جوڑ میں بھی تیزی آ گئی ۔
ایک جانب منحرف اراکین سندھ اسمبلی متحرک ہو گئے ہیں تو دوسری جانب پی ایس پی نے بھی امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے پی ایس پی اور پیپلز پارٹی میں شراکت کیلئے بیک ڈور رابطے بھی شروع ہو گئے ۔
پی ایس پی کی جانب سے تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے آٹھ اراکین بھی سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کو تیار ہو گئے ۔
ایم کیو ایم پاکستان نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں