113

کراچی والے تیار ہوجائیں ! کل سے سردی کی نئی شدید لہر آنے کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے سردی کی نئی لہر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، شہر میں کل بلوچستان سے نیا موسمی سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثررہیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعےکی شام سےہفتےکےدوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر،گلگت بلتستان، چترال،دیر،سوات میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

ہزارہ،کوہستان اوردیگربالائی علاقوں میں بھی بارش،برفباری کی پیشگوئی کی جبکہ مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، باغ، راولاکوٹ میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورکرم میں بارش کاامکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش اور خطہ پوٹھوہار میں بھی جمعے سے اتوار کے دوران بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں جمعے سے اتوارکے دوران موسم شدیدسرد رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں