129

سادھوکے؛ جی ٹی روڈ پر مزدا کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

سادھوکے:جی ٹی روڈ پر 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔

گوجرانوالہ کی یونین کونسل سادھوکے کے قریب جی ٹی روڈ پر 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوان عالمگیر روڈ کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر جی ٹی روڈ سے گزر رہے تھے جہاں ان کی موٹر سائیکل تیز رفتار مزدا سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ فیض آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوانوں کو کچل دیا۔ حادثے میں جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کامونکے پہنچا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں