112

گوجرانوالہ؛ شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

گوجرانوالہ:  سفاک شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور 4 کمسن بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈوگرانوالہ میں گھر سے خون بہتا دیکھ کر لوگوں نے اندر جا کر دیکھا تو بچوں اور ماں کی لاشیں پڑی تھیں، اطلاع ملنے پر سی پی او، ایس ایس پی آپریشن، ایس پی سول لائن بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔

شوہرگھرپر نہیں ہے، ماں اور چار بچوں کوقتل کیاگیا تھا جن میں فوزیہ بی بی، 3بیٹیوں 10 سالہ ثانیہ، 8 سالہ تانیہ، 6 سالہ تابش اور 2  سالہ بیٹا ہادی شامل ہیں تمام افراد کے سروں پر ہتھوڑے کے وار کیے گئے تھے، فرانزک ٹیم کو بلوایا گیا۔

اردگرد سے معلومات لیں توپتا چلا کہ مقتولہ کے شوہراوربچوں کے باپ کا نام عمران ہے جو کہ کسی کے پاس جانوروں کو چارا ڈالنے کا کام کرتاہے، پولیس ٹیم اس کے پاس پہنچی، سوالوں کا جواب نہ دے سکنے پر اسے حراست میں لیا گیا۔

ایس پی سول لائن محمد اویس شفیق نے بتایاکہ حراست میں لینے کے بعد ملزم عمران نے اعتراف جرم کیاکہ اس نے غیرت کے نام پہ قتل کیاجب وہ اپنی بیوی کو قتل کر رہا تھا تو بیٹیوں نے دیکھ لیا جس پر چاروں بچوں کو بھی ہتھوڑے کے وار کر کے موت کی نیند سلادیا ا اور خودکام پر چلاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں