118

شہریوں کو مفت قانونی مشورے فراہم کرنے کی سروس کا آغاز

کراچی:سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر نے قانونی مسائل سے دوچار شہریوں کو مفت مشورے فراہم کرنے کی سروس شروع کردی۔

اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہری صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک سندھ لیگل ایڈوئزری کال سینٹر فون کرکے مفت قانونی مشورے حاصل کرسکتے ہیں۔ سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر میں ہائی کورٹ کے تجربہ کار و تربیت یافتہ وکلاء خدمات فراہم کررہے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مفت قانونی معاملات سے متعلق سہولت پیر سے جمعہ تک دی جاتی ہے، یہ سہولت صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے شہریوں کے لیے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری 080070806 نمبر پر فون کرکے مفت قانونی مدد حاصل کرسکتے ہیں، سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کا قانونی مسائل کا شکار شہریوں کے لیے یہ اہم اقدام ہے جو داد و تحسین کے لائق ہے، شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں