128

باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور: اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر رفاقت خان ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے636 کے ذریعے پشاور سے دبئی جا رہا تھا، شک گزرنے پر اے ایس ایف کے عملے نے سول ایوی ایشن کے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے اے ایس ایف نے ساڑھے تین کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی، جسے ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ فائبر شیٹ میں چھپارکھی تھی، قبضے میں لی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

مسافر سے تفتیش کے بعد مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزم رفاقت خان کو اینٹی نارکوٹک فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں