121

محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت

کراچی: محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو(نیب) کی تحقیقات کے دوران مزید9جعلی اکاؤنٹس سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ نیب نے پنشن کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے والے سسٹم کا بھی سراغ لگا لیا، پنشن کیس میں مزید9اکاؤنٹ میں2012تا 17تک14کروڑجمع کرائے گئے، رقم بعدازاں نویدبجاری اور اس کی فیملی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، 9مزیدجعلی اکاؤنٹ سے 3کروڑروپے دبئی بھی منتقل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پنشن رقم منتقل کرنے والے سابق اکاؤنٹ آفیسرنوید بجاری کو نوٹس بھجوایا گیا۔ پنشن کیس کے اہم کردار نوید بجاری کو20جنوری کوطلب کیا مگروہ پیش نہ ہوئے۔

نویدبجاری محکمہ جنگلات کے ملازم اور کیس کے اہم کردارسلیم بجاری کے عزیز ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے سابق اکاؤنٹ آفیسراشرف علی اور الطاف منگی کوبھی20جنوری کوطلب کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ اشرف علی جانوری نے بیان ریکارڈ کرادیا، سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسراسلام ابڑو نے نیب کودرکارپنشن کاریکارڈ فراہم کردیا۔

خیال رہے کہ نیب ٹیم نے کیس کے مرکزی کرداروں سے متعلق محکمہ جنگلات سے ریکارڈ طلب کیا تھا، پنشن اسکینڈل میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں