114

کراچی: وائٹ کرولا گینگ کے خلاف گھیرا تنگ، مزید 3 ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد پولیس کی کرولا گینگ کے خلاف تابڑ توڑ کارروائی جاری ہے، مزید تین کرولا گینگ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلستان جوہر کےقریب سات ڈاکوؤں کے واردات کرنے کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر پہنچی، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکوؤں کا گرفتارکیا گیا جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث وائٹ کرولا گینگ سے ہے۔

ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک کلاشنکوف، چار پستول سمیت موبائل فون، لیپ ٹاپ، جیولری، کیمرے اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، گینگ گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس عرصہ دراز سے کرولا گینگ کے خلاف متحرک ہے، اس سے قبل بھی اس گینگ سے منسلک کئی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں اس گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے۔

گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان کو شہید کرنے میں بھی یہی گینگ ملوث تھا۔

اس کے علاوہ اس گروہ کے ارکان نے پی ٹی آئی ایم این اے کےدفترپر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی کے دوران42 لاکھ روپےاور دیگر قیمتی سامان لوٹا تھا، اس کے علاوہ ملزمان نے کارساز پر لینگویج سینٹر میں بھی ڈکیتی کی اور ملٹی نیشنل کمپنی کے سروس سینٹر کا بھی صفایا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں