141

جنوری کے آخری ہفتے سردی کی ایک اور لہر آئے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں ایک اور سردی کی لہر آنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں رواں برس سردی نے سابقہ ریکارڈز توڑیں ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے پھر پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سردی کی ایک اور لہر کراچی کا رخ کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ اس وقت مطلع ابر جزوی ابر آلود ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہواوں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں