128

حلقہ پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا آغاز

عمر کوٹ : سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوچکا ہے،جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی نشت حلقہ پی ایس 52 پر ہونے والے انتخابات کی پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے، ضمنہ الیکشن میں کل 12 امیدواروں میں مقابلہ ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیر علی، جے ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ 52 کی نشت پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 187 ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کےلیے حلقے میں 128 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں۔

ای سی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار بھی تعینات ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حلقے میں تعینات 53 پپریزائیڈنگ افسران کو ہٹا دیا گیا تھا اور یہ قدم الیکشن کمیشن پاکستان کی نے گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے امیدوار کی درخواست پر اٹھایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کے امیدوار کی جانب سے ہٹائے پریزائڈنگ افسران پر سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں