137

“الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنےجارہےہیں”، طلال چوہدری

کراچی: لیگی رہنما طلال چوہدری نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے کے پیچھےچھپنےکی کوشش کررہی ہے۔

مسلم لیگ کے اہم رہنما طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنےجارہےہیں، اس دوران قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹےکےپیچھےچھپنےکی کوشش کی گئی، دوسری جانب براڈشیٹ کا پور فیصلہ آنے سے پہلے ہی یہ لوگ منہ چھپارہےہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے دما دم مست قلندر ہو گا، الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ لکھنے کی تیاری کرے، مریم نواز احتجاج کی قیادت کریں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں