97

پی آئی اے نے چین کے لیے پروازیں معطل کردیں

کراچی: چین میں کورونا وائرس کی دوسر لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔

پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سےایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وائرس کےپھیلاؤکےباعث چین کےمتاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئی ہیں۔

دوسری جانب وائرس کی کھوج لگانے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ روز چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں