117

اسکولز کھولے جائیں یا نہیں؟ فیصلے کی گھڑی آگئی

ملک بھر میں اسکولز کھولے جائیں یا نہیں؟ وفاقی وزیر تعلیم نے فیصلے کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزرائے تعلیم و ہیلتھ کا اہم اجلاس کل ہو گا جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور معاون خصوصی صحت شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزارت صحت و تعلیم اسکول کھلنے سے متعلق صورتحال کاجائزہ لیں گے، اسکول کھولنا میری خواہش ہے لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پرہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا کہ طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے حکومت نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں