85

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری اور روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو وسعت دینے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اور وزارت صنعت و پیداوار چینی کی درآمدپرٹیکس چھوٹ کی سمری پیش کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی ، ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بند ٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے کاامکان ہے، گزشتہ اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری مؤخر کردی گئی تھی۔

اجلاس میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کووسعت دینےکی تجویزپیش کی جائےگی اور وزارت مذہبی امور روڈٹو مکہ منصوبے سےمتعلق سمری پیش کرےگی ، حکام کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حج پر جانے والوں کوامیگریشن کی سہولت دی گئی ، سہولت اسلا آباد,کراچی,لاہور,پشاور ایئر پورٹ کےلیےدی گئی ۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان کوفروری 2019 میں روڈ ٹومکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ، سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان میں پاکستان منصوبے میں شامل ہوا ، وزیر اعظم نے جولائی 2019 میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے فنڈز کے اجرا پر غور ہوگا۔

وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹر کے پرزوں کیلئےایک کروڑکی ضمنی گرانٹ مانگی ہے ، وزارت منصوبہ بندی 16ارب 62 کروڑ89 لاکھ کی ضمنی گرانٹ کیلئے سمری پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں