104

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 3 بڑی پائپ لائن تاحال بند

ٹھٹھہ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی تین بڑی پائپ لائن اب تک بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں 72انچ قطر کی پائپ لائن بجلی کے بریک ڈائوں کے باعث پھٹ گئی تھی۔ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے3 پمپ بند ہوگئے ہیں۔ تینوں پمپ سے شہرقائد کو ساڑھے7کروڑگیلن پانی کی فراہمی ہوتی ہے، مرمتی کام تاحال جاری ہے۔

پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے تک کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آج پائپ لائن کامرمتی کام مکمل ہوجائے گا جس کے بعد پانی کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

پانی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے باسیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کا فوری طور پر حال نکالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں