126

عدالت کی ضیا الدین اسپتال کے وکیل کو آخری مہلت

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں ضیاالدین اسپتال پر رینجرز کے چھاپے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو اب تک منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ضیا الدین اسپتال کی جانب سے اسپتال پر رینجرز کے چھاپے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپتال کا وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

جونیئر وکیل اسپتال نے کہا کہ انور منصور خان کی طبیعت ناساز ہے، جس پر نعمت اللہ پھلیوٹو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہ یہ کیس طویل عرصے سے زیر سماعت ہے، کیس کو اب تک منظقی انجام تک پہنچ جانا چاہیے تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ضیاالدین اسپتال انتظامیہ کے وکیل کو آخری مہلت دے دی، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر وکیل رینجرز نے کہا کہ کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے اور درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں