101

گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا قدم

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کمزور طبقے، پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کی ترجیح ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملکر وفاق اور گلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم بنائی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ ملکر بنائی ٹیم جلد گلگت بلتستان کےلیے تاریخی ترقیاتی پیکج مرتب کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کمزور طبقے اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم کی ترجیح ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں