155

برٹش ایرویز کا پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی: برٹش ایرویز نے لاہور کے لیے اپریل سے پروازیں عارضی طور معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برٹش ایرویز نے ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ اپریل 2021 سے لاہور کے لئے پروازیں آپریٹنگ نہیں کی جائیں گی۔

پروازوں سے متعلق ردو بدل آتی ہے تو مسافروں کو آگاہ کیا جائے گا، مسافر پروازوں سےمتعلق برٹش ایئر ویز کی ویب سائٹ BA.com پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

ٹوئٹ کے مطابق پروازوں کی معطلی موسم گرما کے نظام الاوقات میں متعدد تبدیلیوں کے تحت کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کیا تھا۔ برٹش ایئرویزکی پہلی پروازنےہیتھروایئرپورٹ سےلاہور کیلئےاڑان بھری اور پرواز بی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہورپہنچی۔

پروازکی آمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی سجاوٹ کی گئی تھی، سی اے اے کے ایئرپور ٹ منیجر اور دیگرافسران مسافروں کےاستقبال کیلئےموجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں