88

چینی ساختہ کوروناویکسین کے حصول میں بڑی پیشرفت کا امکان

اسلام آباد: چینی ساختہ کورونا ویکسین کے حصول کے سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا، ڈریپ کی منظوری پر کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ اجلاس کا آغاز آج ہوگا اور اجلاس 14 جنوری تک جاری رہےگا، چینی کوروناویکسین کی منظوری رجسٹریشن بورڈ کے ایجنڈے میں شامل ہے، ویکسین کی رواں بورڈ اجلاس میں رجسٹریشن کاامکان ہے۔ سائینوفارم (چینی ادویہ ساز گروپ) نے ویکسین کے پاکستان میں رجسٹریشن کی درخواست دی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈریپ سائینوفارم کو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے گا، ڈریپ کی منظوری پرچینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا ہے کہ سائینوفارم کی درخواست میں تکنیکی نقائص ہیں، سائینوفارم کی کوروناویکسین رجسٹریشن کی درخواست نامکمل ہے، سائینوفارم کی درخواست میں اہم دستاویز نامکمل ہیں، سائینوفارم کو مطلوبہ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سائینوفارم نے مطلوبہ دستاویز فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ویکسین سے متعلق ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائینوفارم کوروناویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کاڈیٹا جمع کراچکی ہے، سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے۔

سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹر ہے۔ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کامجموعی تناسب 79فیصد ہے۔ پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سائینوفارم سے کورونا ویکسین کی 12لاکھ خوراکیں خریدے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں