143

کراچی، نیشنل اسپورٹس سینٹر کی جھاڑیوں سے ملنے والی بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں نیشنل اسپورٹس کمپلیکس کی جھاڑیوں سے ملنے والی سات سالہ بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا جس کے بعد بد فعلی ثابت ہو گئی ۔
ڈاکٹر شاہد کے مطابق بد فعلی کے بعد بچے کو رسی سے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔
ادھر بچے کے والد نے تھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ بھی درج کرا دیا ۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔
دوسری طرف پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر رفیق پیرزاد نے کہا کہ بچہ غیر فعال کمپلیکس کے چوکیدار کا بیٹا تھا، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد چوکیدار سے رابطہ کیا تو کہا ہمارا ذاتی معاملہ ہے ۔
اہلخانہ بچے کی لاش لے کر نوشہرہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں