108

مولانا فضل الرحمان کی نیب کو پھر دھمکیاں

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر نیب کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو سوال نامہ بھیج کر دکھاؤ۔

بٹ خیلہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تکنیکی ماہرین نےکہابی آرٹی پشاور کا منصوبہ بالکل غلط ہے کرپشن کے دروازے کھول رکھےہیں نیب کو یہ نظر نہیں آتا، نیب مجھے سوال نامہ بھیج کر دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کیوں لٹکایا ہوا ہے ؟مدعی کئی سال سےچیخ رہاہے، پی ڈی ایم 19جنوری کوالیکشن کمیشن کےسامنےمظاہرہ کرےگی۔

مولانا فضل الرجمان نے کہا کہ ملاکنڈکےعوام کاشکریہ ادا کرتا ہوں، آئین کےخلاف اورصوبوں کےحقوق کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں ہم ناجائز اور نالائق حکومت کاخاتمہ کریں گے، 21 جنوری کوکراچی میں اسرائیل نامنظورریلی نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں پولیس فائرنگ کرکےایک بےگناہ کو شہیدکر دیا گیا ہم آپ کو آپ کی ذمہ داری کا احساس دلانا چاہتےہیں ہم فوج کے ادارےکااحترام کرتےہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ واضح کرےغیرجانبدار ہے یا عمران خان کے ساتھ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں