205

بےنظیر مزدور کارڈ ‌کا اجرا :سندھ حکومت نے مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی : سندھ حکومت نے رواں ماہ سے بےنظیر مزدور کارڈ کےاجرا کا فیصلہ کرلیا ، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج،تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں صنعتی مزدوروں کے لیےبڑی خوشخبری آگئی ، سندھ حکومت نےرواں ماہ سےبےنظیر مزدور کارڈ کےاجرا کا فیصلہ کرلیا، پہلی مرتبہ تمام سہولتیں اورمراعات صنعتی مزدوروں کو ملیں گی۔

سندھ پہلا صوبہ ہوگا، جورجسٹرصنعتی مزدوروں کوخصوصی کارڈ کا اجرا کرےگا، پہلےمرحلےمیں 6لاکھ 25ہزار رجسٹرصنعتی مزدوروں کوبےنظیر کارڈ ملیں گے ، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج،تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔
سندھ حکومت نےبے نظیر مزدور کارڈ کے لیے ایک ارب رقم نادرا کو فراہم کردیے ہیں ، بے نظیر مزدور کارڈ کے اجرا سے محکمہ لیبر میں جعلسازی کا بھی خاتمہ ہو سکےگا ۔

نادرا کے زریعے بےنظیر مزدور کارڈکااجرا کیاجارہاہے، تمام صنعتی مزدوروں کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے محفوظ ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ سال سمتبر میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ نادراکیساتھ جومعاہدہ طے ہوا یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے، منصوبے سے کم ازکم 6 لاکھ25ہزارمزدوروں کو کارڈ ایشو ہوگا جبکہ ایک وقت آئےگا جب 50لاکھ سے زائدمزدوروں کو کارڈ فراہم ہوں گے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا صرف نادرا کے پاس ہے، نادرایہ کارڈ بناکر مزدورکو دےگا تو مکمل ڈیٹا مرتب ہوگا، سندھ حکومت کے قدم سے مزدوروں کوحق پہنچانےمیں آسانی ہوگی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان سےبھی کہیں گےکہ اپنےمزدوروں کاڈیٹا دیں، مزدوروں کو فیکٹری مالکان کا محتاج نہیں بنائیں گے، ارادہ تھا یکم مئی کو پہلا کارڈ ایشو کرتے مگر کورونا کے باعث تاخیرہوئی، یکم جنوری2021کو مزدور کو پہلا کارڈ ایشو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں