96

ملاقات میں وزیر اعظم نے بلیک میلنگ والے جملے کی وضاحت کر دی: آغا رضا

کوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما آغا رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات میں بلیک میلنگ والے جملے کی وضاحت کر دی ہے۔

آج کوئٹہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد آغا رضا نے میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا وزیر اعظم نے تمام مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آغا رضا کا کہنا تھا وزیر اعظم سے ملاقات میں بلیک میلنگ والے جملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا، وزیر اعظم نے کہا کہ بلیک میلنگ والا جملہ پی ڈی ایم سے متعلق کہا تھا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رکن نے کہا شہدا کے لواحقین کوفی کس 25 لاکھ روپے دیےگئے ہیں، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کو بڑا مان کر شہدا کے ورثا نے کوئٹہ بلایا تھا۔

آغا رضا نے کہا 22 سالوں سے ہزارہ قوم کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بائیس سالوں سے جاری ظلم کا ازالہ کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا دھرنے کے پلیٹ فارم سے جو لوگ بات کر رہے تھے وہ شہدا کی ترجمانی تھی، خالق ہزارہ سے متعلق لواحقین کا فیصلہ تھا کہ انھیں وزیر اعظم سے ملاقات میں شامل نہ کیا جائے، دھرنے کے خلاف بات کرنے والوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ لواحقین کا تھا۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی آج ہزارہ قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر علی زیدی، زلفی بخاری اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سمیت صوبائی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان بھی وعدے کے مطابق لواحقین سے ملنے کوئٹہ پہنچ گئے۔

fb-share-icon
Tweet
fb-share-icon

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں