125

‘ وبا کے دوران حکومتی اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد اور بروقت اقدامات سے ملک مشکل صورتحال سےنبردآزما ہوا، وباکےدوران حکومتی اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراحفیظ شیخ، شبلی فراز، اسدعمر، حماداظہر، مشیر تجارت ،معاون خصوصی محصولات ودیگر سینئر افسران کی بھی شرکت کی۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ افراط زرکی شرح دیکھتےہوئےفیصلہ سازی کیلئےڈیجیٹل نظام مرتب کیا، نظام کے تحت شماریات بیورواشیائےضروریہ کاڈیٹاملک بھرسےحاصل کرتاہے، شماریات بیوروحاصل کردہ ڈیٹاکا تقابلی جائزہ مرتب کرتاہے یہ نظام وزیراعظم کےڈیجیٹل پاکستان ویژن کےتحت بنایاگیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل نظام کی بدولت بروقت فیصلہ سازی ممکن ہوسکےگی، ڈیجیٹل نظام سےبروقت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کےاعدادوشمارمیسرآئیں گے جب کہ ڈیجیٹل نظام سےبروقت فیصلہ سازی ممکن ہوسکےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سےاشیائےضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی مددملےگی، ڈیجیٹل نظام سےضلعی انتظامیہ کی کارکردگی جانچنےمیں مددملےگی، ڈیجیٹل نظام سےفیصلہ سازی کےعمل میں شفافیت کاعنصرنمایاں ہوگا۔

وزیراعظم کو کورونا وبا کے سماجی و معاشی اثرات سے متعلق سروےپر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سروے میں روزگار، آمدن، ترسیلات سےمتعلق ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، خوراک، صحت، کورونا سے نمٹنےکیلئے سروے میں اقدامات کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کورونا وبا کےآغاز میں زیادہ گھرانےمعاشی طور پرمتاثر ہوئے، بروقت اقدامات،اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سےاس شرح میں جولائی سےکمی آئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا میں مسلسل توجہ غریب، مزدور طبقےکو ریلیف فراہم کرنے پر رکھی، عالمی معیشت کوروناوباسےمتاثر ہوئی، اللہ کی مدد اور بروقت اقدامات سے ملک مشکل صورتحال سے نبردآزما ہوا، وباکےدوران حکومتی اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں