114

کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا

کراچی : سانحہ مچھ کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے کے باعث سپلائی کی گاڑیاں اسپتال نہ پہنچنے سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن گیس کی کمی سامنا ہورہا ہے، سپلائی کی گاڑیاں اسپتال نہ پہنچنے سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہوئی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سردیوں میں منافع خوری کیلئے بھی آکسیجن گیس کم ہوتی ہے، سرکاری اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنیوالی گاڑیاں بڑی ہوتی ہیں۔

کمپنیاں پورٹ قاسم میں ہیں،شارع فیصل بندش سےمشکلات کاسامناہے، صورتحال یہی رہی توآئندہ دنوں میں آکسیجن کی مزیدکمی ہوسکتی ہے، کورونامریضوں کوصحتیابی کےبعدبھی گھرپرآکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی کو دھرنوں کے دوران آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹردبیراحمد،ڈاکٹرسکندر علی،ڈاکٹرعاشق حسین 3 رکنی کمیٹی کے فوکل پرسنز بھی مقرر کئے گئے، کمیٹی سیکیورٹی اداروں، اسپتال اور آکسیجن فراہم کرنیوالوں میں روابط بہتر بنائے گی۔

خیال رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، 7 ہزار کے سلنڈر کی قیمت 25ہزار تک پہنچ گئی، جس سے مریضوں کے لواحقین پریشان ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں