131

کراچی سے 60 کروڑ سے زائد مالیت کی آئس برآمد

کراچی: پاک بحریہ اور اے این ایف نے کارروائی کے دوران 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ آپریشن کرکے ک 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 38 لاکھ ڈالر (60 کروڑ98 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی میں منشیات اسمگل ناکام کردی، ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں