172

نشہ آور انجکشن کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا

لاہور: ( ) شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں نشہ آور انجکشن کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا جس کی وجہ سے نشے کے عادی افراد کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا، پولیس اور دیگر ادارے نشہ آور انجکشن کی فروخت کو روکنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شہر کی بارونق سڑکوں پر منشیات فروشی اور اس کا استعمال عام ہو گیا ہے۔ پولیس نے سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی اپنی آنکھیں موند رکھی ہیں۔ نشے کے عادی افراد بلاخوف و خطر سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں نشہ استعمال کرتے ہیں۔

شہر کی اہم ترین شاہراہوں دیال سنگھ کالج کی دیوار اور لکشمی چوک، لاہور ہوٹل چوک، میکلوڈ روڈ، بیڈن روڈ، رائل پارک، نواں کوٹ کا علاقہ جھگیاں ناگرہ، بلال کالونی، ڈھولنوال، محمدی کوٹ، محمدیہ کالونی اور پوستی محلہ میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ایبٹ روڈ، لارنس روڈ، شملہ پہاڑی چوک کے ساتھ ساتھ کوئنز روڈ اور مزنگ روڈ پر واقع میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن ڈیزی پام، اے ول، پنٹاگون، ڈور جیسک اور سوسی گان کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں