147

دلیر نوجوان نے ڈاکوؤں کی درگت بناکر ڈکیتی ناکام بنادی

کراچی:ناگن چورنگی کے قریب دلیر نوجوان نے ڈاکوؤں کی درگت بنادی جب کہ ڈکیت واردات ناکام ہونے پر لوٹ مار کیے گئے بغیر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی درگت بننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی،نوجوان نے ڈاکوؤں پر مکوں کی برسات کردی جس سے ملزمان لوٹ مار کے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اور خاتون کہیں جانے کے لیے گھر سے نکلے اور اپنی بائیک کے قریب پہنچے ہی تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈکیت وہاں پہنچے ان میں سے ایک اسلحے کے ساتھ نیچے اترا اور اس نے لوٹ مار کرنا چاہی، ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی خاتون تیزی سے واپس گھر کے اندر بھاگ گئی، نوجوان نے انتہائی تیزی کے ساتھ مسلح ڈکیت پر مکوں کی بارش کردی۔

دلیر نوجوان نے موٹرسائیکل پر سوار ڈکیت کو بھی مارا، مسلح ڈکیت نوجوان کے وار سے بچنے کی ناکام کوشش کرتا رہا، ڈاکوؤں نے معاملہ بڑھتا دیکھ کر موٹرسائیکل پر بیٹھ  فرار ہونے میں ہی عافیت جانی، دلیر نوجوان نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بناکر ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں