119

پاکستان دشمنوں کی کریمہ بلوچ کی موت کوغلط رنگ دینے کی کوششیں ناکام

اسلام آباد : ٹورنٹو پولیس نے کریمہ بلوچ کی موت نان کرمنل واقعہ قرار دیتے ہوئے پاکستان دشمنوں کی سازش کو ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دشمنوں کی کریمہ بلوچ کی موت کو غلط رنگ دینے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، ٹورنٹو پولیس کا مؤقف ہے کہ تحقیقات کے مطابق یہ نان کرمنل موت ہے۔

ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کی موت میں کسی قسم کا سازشی عنصر نہیں، کریمہ بلوچ کی فیملی کو تحقیقات سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

کریمہ کی موت کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی تھی، بعض لابیز پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے واقعے کو غلط رنگ دے رہیں تھیں۔

کریمہ بلوچ پر ڈس انگولیب نے بھارتی جعلی این جی اوز کےلیے نمائندگی کا بھی ذکر کیا تھا۔

کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن نے کریمہ بلوچ کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا، اعلامیے کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے کریمہ کی ہلاکت پر کینیڈین حکام سے رابطہ کیا،کریمہ بلوچ کی موت کی وجوہات جاننے کےلیے رابطہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں