146

اسلام آباد ایئرپورٹ: برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی اضافی اسکریننگ کی جارہی ہے، وزارت صحت کی ٹیم برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے نمونے حاصل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خدشات کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل سخت کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اضافی اسکریننگ کی جارہی ہے، سول ایوی ایشن کے احکامات پر محکمہ صحت کی ٹیم بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی ٹیم برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے نمونے حاصل کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی الحال ایک ہفتے کے لیے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کو ایئرپورٹ پر کرونا وائرس پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ وطن واپسی پر ایک ہفتے کا لازمی قرنطینہ بھی گزارنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں