6

اسلام آباد ائرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں کمپنیوں کی عدم دلچسپی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ائرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہیں کی جا رہی، جس پر ٹینڈر کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں عدم دلچسپی کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی، جس کے بعد اب بولی کی تاریخ 15 مئی 2024ء مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہیں مل سکے، جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکومت اسلام آباد ، کراچی اور لاہور ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے اربوں روپے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ائرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے کے لیے دلچسپی رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں