19

پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو انتخابات سے محروم نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کا حکم

الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا ہے کہ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

اپنے حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں