23

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 61000 پوائنٹس کی سطح بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جس سے مارکیٹ کی 61000 پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہو گئی۔

حصص بازار میں دو دن شدید مندی رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہونےو الا تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس میں 386 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے انڈیکس کی

پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔

جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ بڑھ کر 61249 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج بھی دن کا آغاز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی سے ہوا اور ڈالر 282 روپے 02 پیسے کی سطح پر آگیا، بعد ازاں قیمت مزید کم ہونے سے ڈالر 281 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں