43

کلائنٹ اور وکیل کی ذاتی آڈیو لیک کرنیوالوں کو شرم آنی چاہیے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کلائنٹ اور وکیل کی ذاتی آڈیو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے کے معاملے پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ شرم آنی چاہیے اسے، جس نے یہ ذاتی گفتگو لیک کی ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے، جنہوں نے لیک کی  انہیں  شرم آنی چاہیے۔ یہ  ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے۔ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بیٰ اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی، جس میں بشری بی بی نے کیس کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی کے باعث ہمارا وہاں کافی مسئلہ پڑگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں