142

لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کر لی تھی: اداکارہ نتاشا علی کا انکشاف

لاہور: پاکستان کی ڈراموں کی معروف اداکارہ اور ماڈل نتاشا علی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والی اداکارہ نتاشا علی نے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 14 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہوں چونکہ میری شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی اور کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے دوران بہت زیادہ تقریبات کے حق میں بھی نہیں ہوں، شادی سے پہلے جب مجھ سے پوچھا جاتا تھا کہ میں شادی میں کیا پہنوں گی اور کیا کیا تقریبات ہوں گی تو میں نے ہمیشہ یہی جواب دیا کہ میں ماں باپ کا پیسہ لگانا ہی نہیں چاہتی اور چاہتی تھی کہ میرا نکاح اور شادی ایک دن میں سادگی سے ہو، وہ ساری چیزیں میری پوری ہوگئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نکاح میں صرف ایک جوڑا پہنا تھا اور ہماری تقریب بھی ایک ہی ہوئی تھی جس میں 10 سے 12 افراد شریک تھے جب کہ آج کل دلہنیں لاکھوں روپے کا جوڑا پہن کر آتی ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ وہ دو گھنٹے میں برباد ہوجاتا ہے جو آپ بعد میں کبھی استعمال نہیں کرسکتے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر نتاشا علی کا کہنا تھا کہ میرے شوہر سول انجینئر ہیں اور انہیں متعدد مارننگ شوز میں مدعو کیا جاچکا ہے لیکن کسی بھی پروگرام میں ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے اس لیے ان کا سکرین پر آنا آسان نہیں تھا ورنہ آج وہ یہاں میرے ساتھ موجود ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں